اشتہار

مہنگائی کے طوفان نے پی ڈی ایم حکومت کو خوفزدہ کردیا، اسد عمر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ مہنگائی کا طوفان آیا تو پی ڈی ایم حکومت کو خوفزدہ ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملک میں رجیم چینج سے پہلے سیاسی پھر معاشی بحران آیا، مہنگائی کا طوفان آیا تو پی ڈی ایم حکومت خوفزدہ ہوگئی اب انہیں احساس ہوگیا کہ ان کا تجربہ ناکام ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک سال پہلے تاریک رات کا آغاز ہوا سازش سے رجیم چینج ہوا، رجیم چینج سے آنے والی حکومت کے پاس کوئی اخلاقی جواز نہ تھا بلکہ ذاتی اہداف تھے اور سارے کیسز ختم کروانے تھے۔

- Advertisement -

اسد عمر نے کہا کہ 9 اپریل کو بند کمروں کی سازش کامیاب ہوئی اور رجیم چینج کے بعد پوری قوم بنا کسی کال کے سڑکوں پر نکل آئی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ملک میں اس وقت افراط زر 45 فیصد تک پہنچ گیا ہے جبکہ شدید معاشی بحران ہے لاکھوں کاروبار بند ہوگئے ہیں۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ آج ہر گھر میں عوام کی آواز کا نام سوشل میڈیا ہے لیکن اس حکومت کو سوشل میڈیا سمجھ نہیں آتا ہے، اظہر مشوانی سے لے کر کراچی تک سوشل میڈیا ہیڈز کو اٹھایا گیا۔

اسد عمر نے کہا کہ ن لیگ اپنی سیاست میں اندھی ہوچکی ہے، عوام کی آواز سنیں آئین کے مطابق فیصلے کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں