اشتہار

نگراں وزیراعلیٰ تو ایک چہرہ ہے پیچھے کوئی اور ہے، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعلیٰ تو ایک چہرہ ہے پیچھے تو کوئی اور ہے، الیکشن کمیشن کی حیثیت ایک منشی جیسی ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ آج لاہور نے نگراں وزیراعلیٰ کو مسترد کردیا ہے،محسن نقوی تو ایک چہرہ ہے پیچھے کوئی اور ہے،

پی ٹی آئی رہنما نے انکشاف کیا کہ الیکشن کمیشن پاکستان کو فون کیا جاتا ہے کہ محسن نقوی چیف منسٹر ہوگا، اس طرح کے طرز عمل کے باعث الیکشن کمیشن کی حیثیت ایک منشی جیسی ہوگئی ہے۔

- Advertisement -

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ثابت ہوا کہ عمران خان کو ہٹانا ہی ان کا مقصد تھا، پہلے ہمارے استعفے منظور ہی نہیں ہورہے تھے، ہم نے راجہ ریاض کو ہٹانے کیلئے اعلان کیا تو استعفے منظور کرنے لگے، یاد رکھیں کہ بادشاہی سدا نہیں رہتی ،آپ تین یا چار ماہ کے لئے ہیں، ہم آپ کا پیچھا کریں گے جب تک آپ کو سزا نہ دے دیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی خاطر اشرافیہ کو قربانیاں دینا ہوں گی، وزیراعظم

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمارے ایوانوں میں 65فیصد نشستیں خالی ہیں صرف 35فیصد کو بچانے کیلئے دوبارہ انتخابات ہونا ناممکن ہے، سپریم کورٹ اسپیکر رولنگ مسترد نہ کرتی توالیکشن ہوچکےہوتے،عدالت کو چاہیے کہ اپنا کردار ادا کریں۔

پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ گورنر پنجاب اور کے پی انتخابات کی تاریخ نہ دیکر آرٹیکل چھ کی مسلسل خلاف ورزی کررہےہیں انہیں کہہ رہا ہوں کہ فوری طورپر نئے انتخابات کی طرف بڑھیں یہ پاکستان میں استحکام لائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں