ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

امریکا میں پی ٹی آئی پاکستان پر پابندیوں کی گھناؤنی سازش کر رہی ہے، وفاقی وزیر کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

نارووال : وفاقی وزیرپلاننگ اینڈڈیولپمنٹ احسن اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا میں پی ٹی آئی پاکستان پرپابندیوں کی گھناؤنی سازش کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرپلاننگ اینڈڈیولپمنٹ احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی جوسیاست کر رہی ہے، اسے ریاست اورملک دشمنی کہتےہیں، امریکا میں پی ٹی آئی پاکستان پرپابندیوں کی گھناؤنی سازش کر رہی ہے ، پی ٹی آئی کی سازش کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سیاست کےنام پرقومی اداروں کے ساتھ دشمنی کی گئی، پی ٹی آئی کاچہرہ عوام کےسامنےآچکاہے، مسلم لیگ ن واحد ہے جوپاکستان کو بحرانوں سےنکال سکتی ہے۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر نے کہا کہ تبدیلی کی تلاش میں جوپی ٹی آئی میں گئے ان کون لیگ میں آنے کی دعوت دیتا ہوں، ہمارے ساتھ ملیں، پاکستان کودوبارہ تیزی سےابھرتی ہوئی معیشت بنائیں، مضبوط معیشت ہی مضبوط پاکستان ہے۔

نگران حکومت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم پراتحادی جماعتوں سےمشاورت جاری ہے ، جیسےہی مشاورت مکمل ہو گی امیدوارکےنام پراتفاق رائےہوگا، نگران وزیراعظم کا نام اپوزیشن لیڈرکے ساتھ شیئرکیاجائےگا۔

انھوں نے بتایا کہ اتفاق رائےکےبعدنگران وزیراعظم کانام قوم کےسامنے پیش کیاجائےگا، جوبھی نگران وزیراعظم ہوگاوہ اس قومی اتفاق رائےکاحامل ہو گا۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ آئین کےمطابق حکومت اپنی مدت پوری کرےگی اور الیکشن ہوں گے لیکن کس تاریخ کوالیکشن ہو گااس کا فیصلہ الیکشن کمیشن پاکستان نے کرنا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں