ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

ایم کیو ایم نے کراچی میں ہماری نشستوں پر ڈاکا ڈالا، عمر ایوب

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے ہماری نشستوں پر ڈاکا ڈالا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے اور جے یو آئی شیرانی گروپ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور جے یو آئی شیرانی کا ایک احترام کا رشتہ ہے، ہم لوگ محب وطن ساتھی ہیں اس لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مرکز اور صوبوں میں پی ٹی آئی ہی حکومت بنائے گی، ہماری نشستوں پر ڈاکا مارا گیا اس کے لیے قانونی راستہ اختیار کریں گے۔

- Advertisement -

عمر ایوب نے کہا کہ آج بھی اسلام آباد ہائیکورٹ نے تین نشستوں پر اپ سیٹ کیا، آنے والے دنوں میں مزید نشستوں سے متعلق بھی خبریں آئیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عدالتوں کو بھی دھاندلی نظر آرہی ہے ہم 80 مزید نشستیں ریکوری کریں گے۔

عمر ایوب نے کہا کہ پاکستان اور عوام کو اس وقت ایک مضبوط حکومت چاہیے، عوام بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں جس کا ثبوت انتخابات کے نتائج ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں