15 C
Dublin
ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی خواتین رہنماؤں کی جیل میں تشدد کی تردید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف ( پی‌ ٹی آئی ) کی خواتین رہنماؤں نے جیل میں تشدد کی تردید کردی اور کہا ہمارے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ اور خواتین کارکنان صنم جاوید اور طیبہ کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

اس موقع پر پی ٹی آئی خواتین رہنماؤں نے جیل میں تشدد کی تردید کردی، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا صنم جاوید کا کہنا ہے جیل میں ہمارے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوئی۔

- Advertisement -

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم نے کچھ نہیں کیا، جیل میں رکھنا ہی زیادتی ہے۔

یاد رہے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ جیل میں قیدی خواتین سے ناروا سلوک کے بارے میں منفی پراپیگنڈہ کیا گیا، 2، 2 سال کی پرانی ویڈیوز دکھا کر بے بنیاد پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 500 خواتین 9 مئی کے واقعات میں مطلوب تھیں لیکن گرفتاری سے گریز کیا گیا۔

اس سے قبل ایس ایس پی انویسٹی گیشنز نے جیل میں خواتین قیدیوں سے بدسلوکی کو مسترد کردیا اور کہا جیل میں کسی کے ساتھ بدسلوکی جیسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں