ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

بھارت: قرنطینہ سے بھاگنے والے شخص کے کاٹنے سے خاتون جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی ریاست تامل ناڈو کےشہر چینائی میں کرونا کے متشبہ مریض کے کاٹنے سے 80 سالہ خاتون ہلاک ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مانی کندن نامی شخص کرونا کا مشتبہ مریض تھا اور اُسے قرنطینہ میں رکھا گیا تھا جس کے دوران وہ سینٹر سے فرار ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص کی عمر پینتس سال ہے اور وہ کچھ روز قبل سری لنکا سے تامل ناڈو واپس آیا ہے۔ بھارتی حکام نے اسکریننگ اور ٹیسٹ‌ کے بعد اُسے چودہ روز کے لیے قرنطینہ کردیا تھا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: کروناوائرس: ’’آئسولیشن میں نہیں جاؤں گی‘‘ خوبرو لڑکی نے خودکشی کرلی

مانی کندن موقع دیکھتے ہی قرنطینہ سے فرار ہوا اور اُس نے 80 سالہ خاتون کی گردن پر کاٹا جس کے نتیجے میں انہیں گہرا زخم آیا اور وہ ہلاک ہوگئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج جانبر نہ ہو سکیں۔

پولیس کے مطابق فرار ہونے والے شخص کا دماغی توازن ٹھیک نہیں ہے، اُسے 2010 میں بھی اہل خانہ نے نفسیاتی اسپتال میں داخل کرایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: کرونا کے مشتبہ مریض نے آئسولیشن وارڈ سے کود کر خودکشی کر لی

ملزم کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ’مانی کندن سری لنکا سے واپس آنے کے بعد کاروبار میں نقصان ہونے پر پریشان تھا۔‘ پولیس نے مانی کندن کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے اُسے گرفتار کرلیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں