ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

انڈیا میں جمہوریت خطرے میں؟ راہول گاندھی نے امریکا میں مقیم بھارتیوں کا پُکار لیا

اشتہار

حیرت انگیز

انڈین اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے امریکا میں مقیم بھارتیوں کو پکارتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جمہوریت اور ملک کے آئین کے لیے کھڑے ہوں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کانگریس رہنما اور اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی جو وزیراعظم مودی کے بہت بڑے مخالف ہیں اور ان کی پالیسیوں و اقدامات پر کڑی تنقید کرتے رہتے ہیں۔ وہ مودی سرکاری اور ان کی جماعت بی جے پی پر ملک کو تقسیم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہونے کا سنگین الزام عائد کرچکے ہیں۔

راہول گاندھی جو ان دنوں امریکا کے دورے پر ہیں انہوں نے مین ہٹن کے جیکب جیوٹس سینٹر میں انڈین اوورسیز کانگریس یو ایس اے کے پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید انڈیا ہمارے آئین اور ہماری جمہوریت کے بغیر قائم نہیں رہ سکتا۔ جمہوریت اور ملکی آئین کے تحفظ کے لیے امریکا میں مقیم بھارتیوں کو کھڑا ہونا ہوگا۔

- Advertisement -

بھارتی اپوزیشن لیڈر نے اپنے خطاب میں چین کے اثر و رسوخ کو ختم کرنے کے لیے انڈیا اور امریکا کے درمیان مضبوط شراکت داری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہمیں جن چیزوں کے بارے میں سوچنا ہے ہم چین کے چیلنج کا مقابلہ کیسے کریں گے؟ اور انڈیا و امریکا کے درمیان پُل۔

واضح رہے کہ راہول گاندھی کو آئندہ 2024 کے انتخابات میں نریندر مودی کے لیے اہم چیلنج سمجھا جاتا ہے۔ انڈیا میں حزب اختلاف کے اس سب سے بڑے رہنما کو دو برس قید کی سزا کے بعد پارلیمنٹ سے نااہل کیا جا چکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں