9.8 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

مشہور برانڈ کی جعلی مشروبات تیارکرنے والی فیکٹری پر چھاپہ

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ فوڈ اتھارٹی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے مشہور برانڈ کے مشروبات کی نقل تیارکرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کی الوحید کالونی حالی روڈ پر جعلی مشروبات بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی۔ فیکٹری میں مشہور برانڈ کی مشروبات کی نقل تیار کی جاتی تھی۔

اطلاع ملنے پر سندھ فوڈ اتھارٹی حیدرآباد کی جانب سے فوری کارروائی کرتے ہوئے جعلی مشروبات کی فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا۔

- Advertisement -

سندھ فوڈ اتھارٹی کا اس حوالے سے تفصیل بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ مذکورہ فیکٹری میں مشہور مشروبات کی نقل تیار کی جارہی تھی۔

فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے سینکڑوں لیٹر نقلی تیار کیا گیا مشروب ضائع کردیا جبکہ جعلی فیکٹری کے مالک عبدالکریم پر 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں