14.9 C
Dublin
ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

صاف و شفاف الیکشن سے (ن) لیگ مینڈیٹ حاصل کرے گی، رانا ثنا اللہ

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ صاف و شفاف الیکشن سے عوامی مینڈیٹ حاصل کریں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی جانب بڑھنے سے روکا گیا، ایک فتنے کو پروجیکٹ کے طور پر لانچ کیا گیا جس کی ناکامی ملک کو بہت مہنگی پڑی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ فتنے کے دور میں ہمیں اور ہماری قیادت کو جھوٹے مقدمات میں جیلوں میں ڈالا گیا، جیلوں میں ہمارے کھانے بند اور اذیت کا ماحول پیدا کیا گیا، جیلوں کی صعوبتیں جھیلیں اس وقت کونسی سہولت کاری تھی؟

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں اور ایک ایک نشست پر اپنی کمزوریاں دور کر رہے ہیں، ہم نے دہشتگردی اور لوڈشیڈنگ ختم کر کے دکھائی، مہنگائی یقیناً عام آدمی کیلیے بہت ہی تکلیف دہ ہے اس کو بھی ختم کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی سزائیں وہ ہیں جو دینے والے خود پکار اٹھے کہ ہم نے غلط سزائیں دیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹیوں سے غلطیاں ہو جاتی ہیں اسے دوبارہ ٹھیک کیا جا سکتا ہے، سیاسی قد کیسے بڑھتا ہے اور کیسے کم ہوتا ہے ہمیں معلوم ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہمارا ایک سپورٹر یا ووٹر آگے پیچھے نہیں ہوا اگر ہوا بھی ہے تو اس کو واپس لائیں گے، ایک نواز شریف کا حق کا ووٹ ہے ایک مخالف ووٹ ہے، مخالف ووٹ کو پی پی اور دوسری جماعتیں اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، اگر ہم پر بمباری نہیں کریں گے تو کیسے ووٹ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس کی یہ سیاسی حکمت عملی بالکل ٹھیک ہے لیکن روادی قائم رکھنی چاہیے، چئیرمین پاکستان تحریک انصاف کے بارے میں کہتا تھا اس کو سب کچھ جیل میں دیں گے، لیکن ایک چیز نہیں دیں گے میرے ذرائع نے بتایا کہ وہ چیز بھی مل رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں