پیر, نومبر 4, 2024
اشتہار

فلم ’انیمل‘ کی شاندار کامیابی، رنبیر کپور کے نام بڑا اعزاز

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی فلم ’انیمل‘ کی شاندار کامیابی کے ساتھ رنبیر کپور نے بھی بالی وڈ میں ایک اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار رنبیر کپور ان اداکاروں میں شامل ہوگئے جنہوں نے باکس آفس پر اب تک 2000 کروڑ کا مجموعی بزنس کیا ہے۔

اس فہرست میں بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان، اکشے کمار، سلمان خان اور عامر خان شامل ہیں تاہم اب دو ہزار کروڑ کا سنگ میل عبور کرنے والے اداکاروں میں رنبیر کپور کا بھی اضافہ ہوگیا۔

- Advertisement -

بالی وڈ انڈسٹری میں صرف 21 فلموں کے ساتھ رنبیر کپور نے 2018 کروڑ کا بزنس حاصل کرلیا ہے اور اگر ’انیمل‘ اسی طرح باکس آفس پر  دھوم مچاتہ رہی تو وہ جلد عامر خان کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔

’انیمل‘ نے یکم دسمبر سے اب تک پوری دُنیا میں 600 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کرلی ہے، سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں رنبیر کپور، انیل کپور، بوبی دیول اور رشمیکا مندانا سمیت دیگر اداکاروں کو کاسٹ کیا گیا۔

’انیمل‘ میں رنبیر کپور کے مقابلے میں بوبی دیول نے ولن کا کردار ادا کیا ہے جبکہ رشمیکا مندانا نے فلم میں خاتون اداکارہ کا مرکزی کردار نبھایا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں