10.1 C
Dublin
جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

رؤف لالہ نے بگ باس کی آفر ٹھکرانے کی وجہ بتادی

اشتہار

حیرت انگیز

معروف پاکستانی کامیڈین رؤف لالہ نے بھارت کے متنازع رئیلٹی شو بگ باس کی آفر ٹھکرانے کی وجہ بتادی۔

کامیڈین رؤف لالہ نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور اس دوران نجی زندگی اور شوبز سے متعلق اظہار خیال کیا۔

رؤف لالہ نے انکشاف کیا انہوں نے رئیلٹی شو بگ باس کی ایک کروڑ کی آفر’ پان‘ نہ ملنے کی وجہ سے ٹھکرا دی تھی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ میں چالیس سال سے ایک ہی دکان اور ایک ہی کاریگر کے ہاتھ کا بنا پان کھا رہا ہوں وہ روزانہ میرے لیے پان بنا کر رکھتا ہے، مجھے پان کا نشہ ہے کسی سے بھی مانگ کر پان کھا لیتا ہوں۔

رؤف لالہ نے کہا کہ 2006 میں انڈین لافٹر چیلنج کے لیے بھارت گیا تھا جس کے بعد 2007 میں بگ باس کا اعلان ہوا، لافٹر چیلنج کے پروڈیوسر نے بگ باس شروع کیا تھا جس کی میزبانی اس وقت ارشد وارثی نے کی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ انڈین لافٹر چیلنج کے ساتھ میرا ڈیڑھ سال کا معاہدہ تھا اسی دوران مجھے پروڈکشن کی جانب سے بگ باس کی پیشکش ہوئی جب میں نے ان سے سوال کیا تو پتہ چلا کہ اس شو کے لیے مجھے بگ باس گھر میں تین سے ساڑھے تین ماہ رہنا ہوگا وہیں سب کچھ دیا جائے گا۔

رؤف لالہ نے کہا کہ میں نے ان سے پوچھا کہ اس گھر میں پان ملیں گے؟ تو جواب ملا کہ ’نہیں‘ میں نے یہ سن کر آفر ٹھکرا دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں