جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

سینیٹ میں قانون سازی کے لئے ریکارڈ بل منظور کرلئے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سینیٹ میں قانون سازی کے لئے ریکارڈ بل منظور کرلئے گئے، سینیٹررضاربانی، طاہربزنجو اور کامران مرتضی نے کاؤنٹر فنانسنگ اتھارٹی کے قیام کے بل کی مخالفت کی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے زیر صدارت سنیٹ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں منی لانڈرنگ اوردہشتگردی کی روک تھام کے لیے کاؤنٹرفنانسنگ اتھارٹی کےقیام کا بل منظور کرلیا گیا۔

اس بل پر آج سینیٹ میں ووٹنگ ہوئی تواس کے خلاف نو اور حق میں اٹھائیس ووٹ آئے، بل کے فوری منظور کیے جانے پر پی ٹی آئی اورجماعت اسلامی نے شدیداحتجاج کیا۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ گیس چوری پر قابو اور ریکوری ترمیمی بل، ٹریڈ مارکس ترمیمی بل، نشانات تجارت ترمیمی بل ، پاکستان رویت ہلال بل اور امیگریشن ترمیمی بل دوہزارتئیس بل منظور ہوگئے۔

سینیٹ اجلاس میں حج عمرہ ریگولیشن بل دوہزارچوبیس سینیٹ سےمنظور کیا گیا جبکہ ایچ ای سی ترمیمی بل رپورٹ پیش کرنے کے معاملے پر چیئرمین کمیٹی سینیٹرعرفان صدیقی نے رپورٹ پیش کرنےسےمعذرت کرلی۔

اجلاس میں تبدیلی پاکستان بین الاقوامی ایئر لائن کارپوریشن ترمیمی بل کمیٹی کے سپرد کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں