اشتہار

ریڈ بک کا انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور نے ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر کو گرفتار کر لیا، ملزم 2016 سے انسانی اسمگلنگ اور ٹریفکنگ کے گھناونے جرم میں ملوث تھا۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم شکیل احمد کے خلاف اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور میں 16 مقدمات درج تھے، ٹیم نے انسانی سمگلنگ کے دھندے میں ملوث اشتہاری کو لاہور سے گرفتار کیا۔

- Advertisement -

ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے جدید ترین تکنیکی و تحقیقاتی وسائل کو بروئے کار لایا گیا، ملزم کے خلاف متعدد انکوائریاں بھی درج کی گئی تھیں۔

ترجمان کے مطابق ملزم کا نام سال 2016 سے انتھائی مطلوب سمگلرز کی ریڈ بک میں درج تھا اور وہ 2016 سے انسانی سمگلنگ اور ٹریفکنگ کے گھناونے جرم میں ملوث تھا۔

ملزم نے شہریوں سے بیرون ملک ملازمت کے جھانسہ دیکر کروڑ روپے وصول کئے جبکہ ملزم کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بھی بلیک لسٹ تھے۔

ملزم گزشتہ 8 سال سے روپوش تھا، ملزم کی گرفتاری کے لئے متعدد بار چھاپے مارے گئے تاہم ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ رواں سال انسانی سمگلنگ میں ملوث 24 اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا ، سال 2023 کے دوران 5 ریڈ بک کے انتہائی مطلوب ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں