12.9 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان میں یومیہ بنیادوں پر ہونے والے امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد گاڑیوں کی قیمتوں لاکھوں روپے کی کمی سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حالیہ معاشی اقدامات کے نتیجے میں ملک میں روپے کی قدر میں بہتری کے اچھے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔

پاکستان میں گاڑیوں کے اسمبلر ’’کیا‘‘ لکی موٹر کارپوریشن نے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کے پیش نظر اپنی گاڑیوں کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں ایک سے 5 لاکھ روپے تک کی کمی کردی۔

- Advertisement -

KIA Motors

رپورٹ کے مطابق پیکانٹو اے ٹی، اسپورٹیج ایف ڈبلیو ڈی، اے ڈبلیو ڈی اور بلیک لمیٹڈ ایڈیشن اب بالترتیب 38 لاکھ 50 ہزار روپے، 80 لاکھ 40 ہزار روپے، 87 لاکھ 70 ہزار روپے اور 93 لاکھ روپے میں دستیاب ہوں گی، یہ قیمتوں میں ایک لاکھ روپے سے 3 لاکھ 50 ہزار روپے تک کمی کو ظاہر کرتی ہے۔

Car prices

اسی طرح سورینٹو 2.4 ایل ایف ڈبلیو ڈی، 2.4 ایل اے ڈبلیو ڈی اور 3.5 ایل ایف ڈبلیو ڈی کی نئی قیمتیں ایک کروڑ 3 لاکھ، ایک کروڑ 12 لاکھ اور ایک کروڑ 12 لاکھ 90 ہزار روپے ہوں گی، ہر گاڑی کی قیمت میں 5 لاکھ روپے کی کمی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ لکی موٹر کارپوریشن لمیٹڈ نے 6 ستمبر کو متعدد ماڈلز کی قیمتوں میں 3 لاکھ 50 ہزار روپے تک اضافہ کیا تھا، تاہم اس کی کوئی وجوہات نہیں بتائی تھیں۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں