15 C
Dublin
ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

آب زم زم کے لئے اضافی پیسوں کی وصولی، پاکستانی عازمین کے لئے اہم خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہٰ محمود نے آب زم زم سے متعلق اضافی پیسے وصول کرنے کی خبروں میں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا آب زمزم کی رقم 2017 سے حج پیکج میں شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مذہبی امورسینیٹر طلحہٰ محمود نے حج انتظامات کے حوالے سے بیان میں کہا کہ حج انتظامات کےتمام امورکی نگرانی خودکر رہاہوں، حج انتظامات میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کروں گا۔

سینیٹر طلحہٰ محمود کا کہنا تھا کہ وزارت مذہبی امور کا عملہ عازمین کیلئے دن رات محنت کر رہا ہے، عازمین حج کیلئے بہترین رہائشگاہوں کا انتظام تیزی سے جاری ہے۔

- Advertisement -

وزیر مذہبی امور نے کہا کہ اللہ کے مہمانوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی اور پاکستانی عازمین کیلئے سفری سہولت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عازمین کیلئے کھانے کا صاف ستھرا اور بہترین معیار ہوگا اور پاکستانی عازمین کیبڑی تعداد کی روڈ ٹو مکہ کے ذریعے امیگریشن ہوگی۔

سینیٹر طلحہٰ محمود نے آب زم زم سے متعلق اضافی پیسے وصول کرنے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا اس میں کوئی صداقت نہیں، حجاج سے پیکج سے زیادہ کوئی رقم وصول نہیں کی جائے گئی، آب زمزم کی رقم 2017 سے حج پیکج میں شامل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں