ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

رمہا احمد کی انسٹاگرام ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ رمہا احمد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ رمہا احمد نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں سیاہ رنگ کے مشرقی لباس میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

رمہا احمد نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’انسان کے چہرے پر جو ہوتا ہے وہ ہمیشہ اس کے دل میں نہیں ہوتا۔‘

- Advertisement -

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

رمہا احمد سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی رمہا احمد نے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

واضح رہے کہ رمہا احمد نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مقدر کا ستارہ‘ میں ’نتاشا‘ کا کردار نبھایا تھا جس میں وہ بابر علی (صفدر) کی بیٹی اور آریز احمد (فیضان) کی بہن بنی تھیں۔

رمہا احمد ڈرامہ سیریل ’مائی ری‘ میں ’آمنہ‘ کا کردار نبھایا جس کے مرکزی کرداروں میں عینا آصف، ثمر عباس، نعمان اعجاز، ماریہ واسطی ودیگر شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں