ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی، امریکی وزیر خارجہ کے مختلف ممالک سے رابطے

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ایران کے اسرائیل پر جوابی حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں مختلف ممالک سے رابطے کیے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کے اسرائیل پر جوابی حملوں  کے بعد مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے سعودی عرب، ترکیہ، مصر اور اردن کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ امریکا خطے میں کشیدگی کا خواہاں نہیں، لیکن اسرائیل کی حمایت جاری رکھےگا۔

- Advertisement -

اس موقع پر مصری وزیر خارجہ نے غزہ میں جنگ بندی اور فلسطینیوں کی امداد بڑھانے کا مطالبہ کیا۔

اس سے قبل امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے بھی سعودی ہم منصب شہزادہ خالد بن سلمان کو ٹیلیفون کیا جس میں دونوں رہنماؤں کی جانب سے خطے میں امن برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ایران کا اسرائیل پر حملہ، سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس رسمی کارروائی کے بعد ملتوی

واضح رہے کہ ایران کے اسرائیل پر جوابی حملوں کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج ہوا جو رسمی کارروائی کے بعد ملتوی کر دیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں