پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

امریکا بائیولوجیکل حملے کی تیاری کر رہا ہے: روس کا بڑا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

روس کے نیوکلیئر کیمیکل بائیولوجیکل پروٹیکشن کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل ایگور کیریلوف نے دنیا کو نئے خطرے سے آگاہ کر دیا۔

روس کے نیوکلیئر کیمیکل بائیولوجیکل پروٹیکشن کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل ایگور کیریلوف نے بریفنگ میں کہا کہ دنیا جنگ عظیم دوم جیسی تباہی کے لیے تیار رہے، کورونا اور سارس کے بعد امریکہ کا یہ تیسرا بڑا بائیولوجیکل حملہ ہوگا۔

کیریلوف نے دعویٰ کیا کہ امریکی فوجی حیاتیاتی سرگرمی ’’دنیا بھر میں بہت سی قوموں کے لیے ایک سیکیورٹی خطرہ‘‘ ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا ان حملوں کے بارے میں اقوام متحدہ کو بھی آگاہ کردیا ہے، اقوام متحدہ کو دو ہزار صفحات پر مشتمل دستاویزات بھیجے ہیں لیکن اس پر ابھی تک امریکا کا ردعمل نہیں آیا۔

دوسری جانب دوس کے اس دعوے پر ترقی پذیر ممالک کو مدد فراہم کرنے والا امریکا کی جانب سے اب تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں