ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

امریکا نے روس کے فیصلے کو ’غیرمعقول‘ قرار دیدیا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا نے بحیرہ اسود کے اناج معاہدے کو ختم کرنے کے روسی فیصلے کو ’غیرمعقول‘ قرار دے دیا۔

سی این این نے رپورٹ کیا کہ بحیرہ اسود کے اناج معاہدے سے دستبرداری پر روس پر تنقید کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ماسکو کے فیصلے کو "غیر ذمہ دارانہ” قرار دیا اور زور دیا کہ اس معاہدے کو جلد سے جلد بحال کیا جانا چاہیے۔

اپنے ردعمل میں بلنکن نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ہر ملک اس کو بہت قریب سے دیکھ رہا ہے وہ دیکھیں گے کہ روس ان لوگوں کو خوراک دینے سے انکار کرنے کا ذمہ دار ہے جنہیں پوری دنیا میں خوراک کی اشد ضرورت ہے اور ایک ایسے وقت میں جب بہت سے ممالک بہت مشکل مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

اعلیٰ امریکی سفارت کار نے مزید نشاندہی کی کہ یہ معاہدہ پہلے تو ضروری نہیں ہونا چاہیے تھا اور ایسا تب ہوا جب روس نے یوکرین میں اپنی جنگ شروع کر رکھی ہے۔

بلنکن نے کہا کہ یوکرین، امریکا اور دیگر لوگ یہ دیکھیں گے کہ آیا بحیرہ اسود کے ذریعے بازار میں اناج کو محفوظ طریقے سے منتقل کرنے کے لیے "کوئی اور آپشن” موجود ہیں، جیسے کہ ریل اور سڑک وغیرہ۔

واضح رہے کہ روس کے دستبردار ہونے کے بعد یوکرین کو بحیرہ اسود کے راستے محفوظ طریقے سے اناج برآمد کرنے کی اجازت دینے والا معاہدہ باضابطہ طور پر ختم ہوگیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں