بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

بجلی کے بلوں نے سرفراز احمد کو کلین بولڈ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: بجلی کے ہوش اڑا دینے والے بلوں نے سابق کپتان سرفراز احمد کو بھی کلین بولڈ کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بجلی کے بڑھتے بلوں سے پریشان سابق کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ سولر سسٹم لگوایا ہوا ہے پھر بھی بہت بل آرہا ہے۔

سرفراز احمد نے حکومت کو عوام پر ہاتھ ہولا رکھنے کا مشورہ بھی دیا۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کے بڑھتے بلوں سے عوام پریشان ہیں، عوام پر رحم کرو اور بجلی کے بل کم کرو۔

واضح رہے کہ مہنگائی اور بجلی کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف گزشتہ روز تاجروں کی جانب سے ہڑتال کی گئی تھی جبکہ آج جماعت اسلامی کی جانب سے ہڑتال کی گئی ہے۔

بجلی کے بڑھتے بلوں پر عوام پریشان ہیں، شہری اپنی قیمتی اشیا بیچ کر بل ادا کرنے پر مجبور ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں