جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

آئی ایم ایف کا سعودی عرب سے متعلق انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے جی 20 ممالک میں سعودی عرب کو تیز ترین ترقی کرنے معیشت قرار دے دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے جی 20 ممالک میں سعودی عرب کو تیز ترین ترقی کرنے والی معیشت قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ سعودی عرب نے تین کے علاوہ پیداوار میں بھی واضح ترقی کی ہے۔

آئی ایم ایف نے خواتین کو با اختیار بنانے اور لیبر مارکیٹ میں خواتین کی حصہ داری پر بھی اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سعودی لیبر مارکیٹ کو بہترین قرار دیا ہے۔

- Advertisement -

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے اپنے وژن 2030 کے اہداف اور مقاصد کی تکمیل کے لیے حقیقی اقدامات کیے ہیں۔

آئی ایم ایف کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب میں بیروزگاری کی شرح میں تاریخی کمی ہوئی ہے اور سعودی عرب میں 2023 کے دوران تیل کے علاوہ معیشت میں 4.9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں