14.9 C
Dublin
ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

اسکولز ایک ہفتے کے لیے بند کردیئے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : بلوچستان بھر کے اسکولز ایک ہفتے کے لیے بند کردیئے گئے، کوئٹہ ودیگرسردعلاقوں کے اسکول 7مارچ کو کھلیں گے۔

تفصیلات کے مطابق موسمی حالات کے پیش نظر بلوچستان بھر کے اسکول ایک ہفتے کے لیے بند کردیئے گئے۔

کوئٹہ و دیگر سرد علاقوں کے اسکول یکم مارچ کے بجائے سات مارچ کو کھلیں گے، اس حوالے سے بھی نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

- Advertisement -

بارشوں اور سیلابی صورتحال سے متعلق پی ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کردی، گوادر میں اب تک ایک سوچالیس سے زائد گھر بارش اور سیلاب سے متاثرہوئے ہیں۔

پچاس سے زائد گھر مکمل تباہ نوے گھروں کو جزوی نقصان پہنچا، گوادر میں ہونے والے نقصانات کا سروے جاری ہے۔

کیچ میں دوسڑکیں اورایک پل تباہ ہوگیا، گوادر متاثرین کیلئے ٹینٹ، کمبل، گیس سلنڈر، مچھردانیاں، کچن سیٹ،واٹرکولراور دیگر سامان روانہ کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں