ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

مزید 7 نو منتخب آزاد اراکین قومی و پنجاب اسمبلی (ن) لیگ میں شامل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: عام انتخابات 2024 میں کامیاب ہونے والے قومی اور پنجاب اسمبلی کے سات آزاد نو منتخب ارکان نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی۔

این اے 92 بھکر سے آزاد نو منتخب رکن رشید اکبر نوانی اور پی پی 272، 212، 205، 90، 92، 93 سے نو منتخب آزاد ارکان نے (ن) لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے ملاقات میں پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

رشید اکبر نوانی، احمد نواز نوانی، عامر عنایت شاہانی، رانا عبدالمنان، اکبر حیات ہراج اور اصغر حیات ہراج نے (ن) لیگ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو مسائل سے نکالنے کی صلاحیت (ن) لیگ میں ہے۔

- Advertisement -

اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ نو منتخب ارکان نے تعمیر پاکستان کے قافلے میں شمولیت اختیار کی، آپ کی حمایت پاکستان اور عوام کو مشکلات سے نکالنے میں مددگار ہوگی، ہمارے لیے اقتدار نہیں بلکہ ملک اور عوام کی خدمت اہم ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف پاکستان کو انتشار سے بچانے اور متحد کرنے والی قوت کا نام ہے، وہ آج بھی پاکستان جبکہ مخالفین اپنی ذات کی بات کر رہے ہیں، پاکستان کو انتشار نہیں بلکہ استحکام چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ انتشار پھیلانے والے آج بھی انتشار ہی پھیلا رہے ہیں کیونکہ ان کا ایجنڈا ہی انتشار ہے، انتشار کا نشانہ پاکستان اور ادارے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا ان کی خدمت کا حق ادا کریں گے، پنجاب کو ترقی کی مثال بنائیں گے، پاکستان کو بچانے کیلیے ایک لاکھ بار بھی سیاسی مفاد قربان کرنا پڑا تو کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں