ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

خیبر پختونخوا اسمبلی میں اجلاس سے قبل ہی شدید بدنظمی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : خیبر پختونخوا اسمبلی میں اجلاس سے قبل ہی شدید بدنظمی اور دھکم پیل ہوئی، اسمبلی میں بغیر پاس کے لوگ دھکے دے کر اسمبلی حال میں داخل ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ گزرنے کے باوجود شروع نہ ہوسکا، اسمبلی کے باہر لوگوں کا ہجوم ہے اور شدید بدنظمی اور دھکم پیل کے مناظر دیکھنے میں آرہے ہیں۔

پی ٹی آئی کارکنوں کی بڑی تعداد اسمبلی میں داخل ہوگئی تو گیلری کچھا کھچ بھرگئی، اس موقع پر تحریک انصاف کے حق میں نعرے لگائے گئے۔

- Advertisement -

خیبر پختونخوااسمبلی میں مہمان سیکورٹی حصار توڑ کر داخل ہوگئے، اسمبلی میں بغیر پاس کے لوگ دھکے دےکر اسمبلی حال میں داخل ہوئے۔

اپوزیشن کے 4ایم پی ایز سیٹوں پر بیٹھ گئے تاہم کوئی بھی حکومتی رکن اسمبلی ہال نہیں آیا، اپوزیشن ممبران کی آمد پر اسمبلی کی گیلری میں شدید نعرے بازی کی گئی جبکہ اسمبلی ہال میں سرکاری افسران کی کرسیوں پربھی پی ٹی آئی کارکنان بیٹھ گئے۔

خیال رہے آج کے اجلاس میں اسپیکر مشتاق غنی نومنتخب ارکان سے حلف لیں گے، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکرکے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی آج شام پانچ بجے تک جمع کرائے جاسکیں گے۔

پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں اسپیکر کیلئے سابق اسپیکراسد قیصرکے بھائی عاقب اللہ کا نام ڈراپ کرکے مانسہرہ سے رکن صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی کو نامزد کیا ہے جبکہ ڈپٹی اسپیکرکیلئے چترال سے خاتون رکن ثریا بی بی کا نام سامنے آیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں