ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی کے بغیر الیکشن کی اہمیت نہ ہونے کے برابر ہو گی ، شاہ محمود قریشی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے بغیر الیکشن کی اہمیت نہ ہونےکےبرابر ہو گی ، الیکشن نہ لڑنےدیاگیا تو انتخابات بے معنی اور بے وقعت ہوجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن نہ لڑنے دیاگیا تو انتخابات بےمعنی ہوجائیں گے، پی ٹی آئی کے بغیر الیکشن کی اہمیت نہ ہونےکےبرابرہوگی۔

شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ ضمیرمطمئن ہے،نیت اوردامن صاف ہے، ناکردہ گناہوں کی سزا پا رہے ہیں لیکن اللہ بے نیاز ہے، جب چاہے دل بدل سکتا ہے اور فیصلے پلٹ سکتا ہے۔

- Advertisement -

رہنما پی ٹی آئی نے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ سنا ہے عمران ریاض کو رہا کر دیا گیا ہے، صحافیوں کو عمران ریاض کی رہائی مبارک ہو۔

اے آروائی نیوز کے نمائندے نے سوال کیا کہ سنا ہے پی ٹی آئی چیئرمین اور آپ نے ورکرز،حمایتیوں کی رہائی پہلی ترجیح دی ہے؟ جس پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جی صحیح سناہے آپ نے، کسی کی غیرقانونی طور پر گرفتاری کو برداشت نہیں کریں گے۔

صحافی نے سوال کیا کہ کیا برف پگھلنےلگی ہے؟ تو رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مجھے تو نہیں لگتا، سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کروں گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں