قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا کی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
گزشتہ روز شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کی شادی کی تاریخ سامنے آئی تھی تاہم اب دونوں کی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر سامنے آیا ہے جس میں شادی کی تاریخ اور مقام بھی درج ہے۔
تاہم شادی کی حتمی تاریخ کے حوالے سے شاہد آفریدی یا شاہین کی جانب سے باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔
ذرائع نے بتایا تھا کہ شاہین اور انشا کی شادی 19 ستمبر جب کہ 21 ستمبر کو اسلام آباد میں ولیمہ ہوگا۔
واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی کا رواں برس فروری کے آغاز میں کراچی میں نکاح ہوا تھا جس میں معروف کرکٹرز سمیت قریبی رشتے داروں نے شرکت کی تھی۔