ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

مودی کی ساری توجہ کس پر ہے؟ اپوزیشن رہنما نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے سابق وزیراعلیٰ اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شُرد پوار نے کہا ہے کہ مودی کی توجہ ملکی مسائل کے بجائے گائے، اس کے پیشاب اور آر ایس ایس پر ہے۔

انڈین میڈیا کے مطابق شرد پوار جو مہاراشٹر کے چار بار وزیراعلیٰ رہ چکے ہیں نے اپنے حالیہ بیان میں وزیراعظم مودی پر کڑی تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ اس وقت ہوشربا مہنگائی، غربت اور وبائی امراض سے عوام کا جینا دوبھر ہو چکا ہے لیکن مودی اور حکمراں جماعت کی ساری توجہ ان مسائل کے حل کے بجائے صرف گائے، اس کے پیشاب اور آر ایس ایس پر ہے۔

شرد پوار نے کہا کہ مسلم مخالف جذبات اکسا کر اقتدار میں آنے والی بی جے پی ملک کو ہٹلر کی طرز پر چلا رہی ہے اور اب بھی وہ اگلے الیکشن جیتنے کے لیے مذہب اور اقلیت کے نام پر ملک میں نفرت، تعصب کو ہوا اور ہندو توا کے نظریے کو فروغ دے رہی ہے۔

- Advertisement -

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ تقریباً 9 ریاستوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی کا پتا صاف ہوچکا ہے اور دیگر ریاستوں میں بھی بی جے پی کے لیے ماحول سازگار نہیں۔ وزیراعظم مودی اپنی تقاریر میں ملک میں ترقی اور امن کی چاہے کتنی ہی ضمانتیں دے دیں، مگر الیکشن میں ان کو ووٹ نہیں ملے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں