منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

‏’نوازشریف ایک ٹکٹ سے دو مزے لینا چاہتے تھے‘‏

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے نوازشریف کی اپیلیں مسترد ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے ‏کہ نوازشریف ایک ٹکٹ سے دو مزے لیناچاہتے تھے وہ رہائی بھی چاہتے تھے اور واپس بھی نہیں ‏آنا چاہتے تھے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے نوازشریف کی اپیلوں پر فیصلہ آنے کے بعد اے آروائی نیوز سے ‏گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عدلیہ انصاف پر مبنی فیصلے کررہی ہے۔ ‏

شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف بیماری پر گئے ہیں موت کی گارنٹی صرف اللہ دے سکتا ہے، ‏نوازشریف کو واپس لانے کیلئے کام کر رہےہیں۔

العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کی اپیلیں خارج، سزا برقرار

- Advertisement -

ہوئے وزیرمملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے فیصلے پر ردعمل میں کہا کہ نوازشریف کوسزائیں ‏مکمل ٹرائل کے بعد دی گئیں نوازشریف کےپاس اب کوئی آپشن نہیں بچا انہیں واپس آکر جیل ‏جاناپڑےگا۔

فرخ حبیب نے کہا کہ مریم کس زندگی کی گارنٹی مانگ رہی ہیں؟ مریم نواز دراصل این آراو کی ‏گارنٹی مانگ رہی ہیں؟۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کی دونوں ‏اپیلیں خارج کرتے ہوئے سزا برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں