منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

محکمہ صحت سندھ نے نجی اداروں کی فنڈنگ روک لی ، کڑی شرائط عائد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محکمہ صحت سندھ نے آڈٹ رپورٹ ملنے تک نجی اداروں کی فنڈنگ روک دی اور کہا مزید گرانٹ کیلئے آڈٹ رپورٹ جمع کرانا ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے نجی اداروں کی فنڈنگ روک لی اور نجی اداروں کو مزید گرانٹ دینے کیلئے کڑی شرائط رکھ دیں۔

نگراں وزیر صحت سندھ نے کہا ہے کہ ایس آئی یو ٹی، انڈس اسپتال سمیت تمام نجی اداروں کو مزید گرانٹ کیلئے آڈٹ رپورٹ جمع کرانا ہوگی۔

- Advertisement -

نگراں وزیرصحت کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت سندھ نے 2022 میں 87 ارب کی گرانٹ نجی اداروں کو دی، نجی اداروں کو دی گئی رقم کہاں خرچ ہوئی کوئی ریکارڈ نہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ چارج سنبھالتے ہی آڈٹ رپورٹ طلب کی،اداروں نےوقت مانگ لیا، اب جب تک نجی ادارے آڈٹ رپورٹ نہیں دیں گے، مزید گرانٹ نہیں دی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں