جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

سراج الحق نے امریکی سفارت خانے کے سامنے احتجاج کا اعلان کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے 29 اکتوبر بروز اتوار کو امریکی سفارت خانے کے سامنے احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا۔

منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے محاصرے کو 18 دن ہوگئے ہیں جہاں گولیوں کی بارش جاری ہے، 5 ہزار سے زائد افراد شہید ہو چکے اور اب تو جنازہ کو کندھا دینے کیلیے صرف مائیں اور بہنیں ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ فلسطینیوں کے قتل میں اسرائیل کے ساتھ امریکا بھی برابر کا ذمہ دار ہے جس نے اسرائیل کی دفاعی، اقتصادی اور سیاسی مدد کی، امریکا نے فلسطین پر قراردادوں کو ویٹو کیا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ 29 اکتوبر کو اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کے باہر غزہ مارچ کریں گے، تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ امریکا اسرائیل کو عسکری اور اقتصادی امداد دے سکتا ہے تو ہم کیوں نہیں دے سکتے؟ پاکستان نہیں ہمارے حکمران کمزور ہیں، غزہ اور افغانستان کا پیغام ہے کہ ایمان مضبوط ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں