منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

سوشل میڈیا پر خاتون کو بلیک میل کرنے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سوشل میڈیا کے ذریعے خاتون کو بلیک میل کرنے والے نوجوان کو ایف آئی نے دھر لیا، ساہیوال کا عثمان لڑکیوں کو ہراساں کر کے رقم بٹورتا تھا، پاکستان الیکٹرانک کرائم ایکٹ کے تحت پہلا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کے ذریعے لڑکی کو بلیک میل کرنے والے عثمان کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا، گھر والوں کی مرضی سے شادی کیوں کی ؟ لڑکی سے رقم کا تقاضا کرکے ملاقات کے لیے ساہیوال بلانے والے نوجوان کو خاتون نے بے وقوف بنا کرگرفتار کروا دیا۔

- Advertisement -

سوشل میڈیا کے ذریعے لڑکی کو بلیک میل کرنے والے عثمان نے لڑکی سے رقم کا تقاضا کرکےساہیوال بلایا تھا، لڑکی نے اپنی جگہ ایف آئی اے ٹیم کو بھیج دیا، جس نے بلیک میلر کو دھرلیا۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم عثمان خاتون سے لاکھوں روپے اور زیور بٹورچکا ہے۔ ملزم سے موبائل فون اور قابل اعتراض مواد برآمد ہوا ہے۔

ملزم کے موبائل سے دیگر لڑکیوں کے کیسز کا بھی پتا چلا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ملزم عادی بلیک میلر ہے۔ ایف آئی اے نے ملزم کے خلاف پاکستان الیکٹرانک کرائم ایکٹ کے تحت پہلا مقدمہ درج کر لیا۔

علاوہ ازیں اسلام آباد میں ایف آئی نے لوگوں سے فراڈ کرنے والے دو ملزمان پکڑلیے۔ ملزمان خود کو اہم وزارتوں کا نمائندہ ظاہر کر کے لوگوں سے لاکھوں روپے بٹور چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں