ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

سسر کی وفات کے دو گھنٹے بعد داماد بھی چل بسا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست تلنگانہ کے ٹاؤن کورٹلہ میں سسر کے انتقال پر دلبرداشتہ داماد بھی دو گھنٹے میں چل بسا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد صادق نامی شخص کو چند روز قبل برین اسٹروک ہوا تھا۔ داماد محمد عارف نے سسر کو علان کیلیے اسپتال منتقل کیا تھا۔

محمد صادق کو صحت یابی کے بعد گھر منتقل کیا گیا لیکن بدقسمتی سے اگلے ہی دن ان کی طبیعت بگڑ گئی تھی۔ محمد عارف سسر کو اسپتال منتقل کرنے کی تیاری میں مصروف تھا کہ وہ انتقال کر گئے۔

- Advertisement -

محمد عارف نے افسوس ناک خبر سے تمام رشتے داروں کو آگاہ کیا اور تدفین کیلیے انتظامات میں لگ گیا۔ جب وہ اپنے بڑے بھائی کے گھر پہنچا تو پسینے میں لت پت تھا۔

آرام کی عرض سے محمد عارف جیسے ہی بستر پر لیٹا اسے دل کا دورہ پڑ گیا۔ اس کے بھائی نے فوراً اسے اسپتال منتقل کیا لیکن تب تک وہ بھی انتقال کر چکا تھا۔

محمد صادق کی وفات پر غم سے نڈھال اہل خانہ اور رشتے داروں تک جب محمد عارف کے انتقال کی خبر پہچ تو کہرم مچ گیا۔ محمد عارف نے سوگواران میں دو بچوں اور حاملہ بیوی کو چھوڑا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں