اشتہار

طیارے کے اڑان بھرنے سے قبل دو مسافر آف لوڈ، وجہ کیا بنی؟

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی ایئر لائن اسپائس جیٹ میں مبینہ طور پر خاتون عملے سے بدسلوکی کرنے والے دو مسافروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ کچھ ماہ سے بھارتی ایئرلائنز کمپنیاں ہیڈ لائنز کی زینت بن رہی ہیں کبھی فلائٹ میں تکنیکی خرابی کے سبب تو کھبی ایمرجنسی لینڈنگ معاملے کو لے کر۔

تاہم اس بار خاتون عملے سے بدسلوکی کا معاملہ سامنے آیا ہے اور واقعہ اسپائس جیٹ کے طیارہ میں رپورٹ ہوا۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق اسپائس جیٹ کی فلائٹ دہلی سے حیدرآباد جارہی تھی کہ بورڈنگ کے دوران ایک مسافر نے خاتون عملے سے نامناسب سلوک کیا یہی نہیں مسافر نے کیبن عملے کو بھی پریشان کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی طیارے میں بم کی اطلاع، سیکیورٹی فورسز کی دوڑیں لگ گئیں

فوری طور پر واقع کی اطلاع سیکیورٹی اہلکاروں کو دی گئی جنہوں نے دونوں مسافروں کو طیارے سے اتار کر اپنی حراست میں لے لیا اور ایئرپورٹ حکام کے حوالے کیا۔

واضح رہے کہ اسپائس جیٹ میں مبینہ طور پر بد سلوکی کے متواتر واقعات ہورہے ہیں، رواں ماہ کی پانچ تاریخ کو ہی نئی دہلی سے گوا جانے والی گو۔ فرسٹ فلائٹ میں دو بیرون ملکی مسافروں نے مبینہ طور پر خاتون فلائٹ اٹینڈنٹ کے ساتھ غلط سلوک کیا تھا۔

اسی طرح کا ایک اور واقعہ گزشتہ سال ایئر انڈیا کی فلائٹ میں بھی پیش آیا تھا جو اب تک سرخیوں میں بنا ہوا ہے، جہاں فلائٹ میں ایک مسافر نے خاتون مسافر پر پیشاب کردیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں