ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

سری لنکن مصنف کی قائداعظم پر لکھی گئی کتاب کی رونمائی، پہلے دن ہی ریکارڈ فروخت

اشتہار

حیرت انگیز

سری لنکا کے مصنف چندنا وجیکون کی بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح پر لکھی گئی کتاب کی تقریب رونمائی ہوئی جس کی پہلے دن فروخت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سری لنکن مصنف چندنا وجیکون کی بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح پر لکھی گئی کتاب ’’علی جناح، سلور وائس آف ایشیا” کی تقریب رونمائی ہوئی اور پہلے دن ہی کتاب ریکارڈ تعداد میں ہاتھوں ہاتھ فروخت ہو گئی۔ تقریب کے دوران ہی 6 کتابوں کی فروخت قائد اعظم کی عالمی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

تقریب رونمائی کولمبو انٹرنیشنل بک فیئر میں کی گئی بعد ازاں کتاب لانچ کرنے کی تقریب سینٹ جانز کالج میں ہوئی جس کے مہمان خصوصی پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر واجد حسین تھے جنہوں نے اپنے خطاب میں دونوں ممالک کے گہرے تعلقات پر روشنی ڈالی اور مصنف کا بانی پاکستان پر کتاب لکھنے پر شکریہ ادا کیا۔

- Advertisement -

تقریب میں سری لنکا کے میجر جنرل (ر) پرتھاپ نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محمدعلی جناح کی برصغیر کے مسلمانوں کے لیے بیش بہا خدمات ہیں۔

سینٹ جانز کالج کی ڈپٹی پرنسپل راسنجلی جیا تلکانے کتاب کی لانچ پر مصنف کو خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب میں دیگر مصنفین، صحافیوں اور سینئر سول و ملٹری افسران نے بھی شرکت کی۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں