جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

طالبہ کا امتحان دینے کے دوران اچانک انتقال

اشتہار

حیرت انگیز

انٹرمیڈیٹ کی طالبہ خوش خوش امتحان دینے گھر سے نکلی لیکن واپس میت کی صورت میں آئی کیونکہ کمرہ امتحان میں اس کا اچانک انتقال ہو گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بھارت کے شہر حیدرآباد میں پیش آیا جہاں کوکٹ پلی پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع ایک کالج میں انٹرمیڈیٹ کے امتحان کے دوران طالبہ پرچہ دیتے ہوئے کمرہ امتحان میں اچانک گری اور اس کی موت واقع ہوگئی۔

پولیس کے مطابق اچانک موت کا شکار ہونے والی طالبہ آلوین کالونی کی رہائشی 16 سالہ مانسا منسا ہے جو کوکٹ پلی کے ایک پرائیویٹ جونیئر کالج میں انٹرمیڈیٹ ایم پی سی کی طالبہ تھی۔

- Advertisement -

مانسا کے امتحان جاری تھے اور وہ سیکنڈ شفٹ میں امتحان دے رہے تھی کہ شام 5 بجے کے قریب وہ اچانک کلاس روم میں گر گئی جس کو ہوش میں لانے کی کوشش کی گئی اور پھر فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا اور لڑکی کے خاندان کو واقعے کی اطلاع کی گئی۔

اسپتال کے ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی اور موت کی وجہ دل کا دورہ بتائی بعد ازاں پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے گاندھی اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

طالبہ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ مانسا کچھ عرصے سے دل کے عارضے میں مبتلا تھی اور اس کا علاج جاری تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں