اشتہار

’کے ایل راہول گلی کی کرکٹ نہیں کھیل رہا‘

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی کرکٹر کے ایل راہول کی خراب کارکردگی پر سُسر سنیل شیٹی کا کہنا ہے کہ میں اسے کرکٹ کھیلنا نہیں سکھا سکتا وہ ملک کے لیے کرکٹ کھیلتا ہے نہ کہ گلی کی کرکٹ کھیل رہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹر کے ایل راہول کو ان دنوں خراب کارکردگی پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جس پر اداکار سنیل شیٹی داماد کی حمایت میں سامنے آگئے۔

ایک انٹرویو میں سنیل شیٹی نے کہا کہ ہم ناکامی یا کامیابی پر تبصرہ نہیں کرتے کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ بچے حالات سے لڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ہم ان سے پیار کرتے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ابھی کے ایل راہول آؤٹ آف فارم ہے لیکن وہ دوبارہ محنت کرنے اور کھیلنے کے لیے تیار ہے۔

سنیل شیٹی نے کہا کہ یہ فلمیں نہیں جہاں پوری ٹیم اٹھ کر باہر چلی جائے کرکٹر کو میدان میں اکیلے جانا ہوتا ہے گیند کا سامنا کرنا ہوتا ہے اور کھیلنا ہوتا ہے، وہ ناقدین کو اپنی کارکردگی سے جواب دے گا۔

واضح رہے کہ کے ایل راہول اور سنیل شیٹی کی صاحبزادی و اداکارہ اتھیا شیٹی 23 جنوری کو شادی کے بندھن میں بندھے جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں