10.1 C
Dublin
جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

یکم اگست کو’ سُپر مُون ‘ ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان میں شہری ماہ اگست میں دو بار سپرمون یعنی معمول سے زیادہ بڑے چاند سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

یکم اگست (منگل ) کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں سپرمون کا نظارہ ہوگا، چاند زمین کے انتہائی قریب ہونے کے سبب معمول سے 14فیصد بڑا اور30فیصد زیادہ روشن دکھائی دے گا۔

ماہر فلکیات ڈاکٹرجاوید اقبال کے مطابق رواں ماہ اگست میں 2 سپرمون وقوع پذیرہوں گے، پہلے سپرمون کا نظارہ یکم اگست کو پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ہو گا جس کے دوران چاند زمین کے انتہائی قریب ہونےکے باعث معمول سے 14فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن دکھائی دے گا۔

- Advertisement -

ڈاکٹرجاوید اقبال کے مطابق کم وبیش یہی نظارہ رواں ماہ کے اختتام پر 30اگست کو بھی ہو گا جس کے دوران چاند کا حجم بڑادکھائی دے گاجبکہ وہ زیادہ روشن بھی نظرآئے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ ایک ماہ میں دوسری بارہونے والے فل مون کو بلیومون کا نام دیا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں