بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

آڈیو لیکس کمیشن : سپریم کورٹ ججز پر پی ڈی ایم حکومت کا اعتراض عدلیہ کی آزادی پر حملہ قرار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے آڈیو لیکس کمیشن میں ججز پر حکومتی اعتراض مسترد کرتے ہوئے اسے عدلیہ کی آزادی پر حملہ قراردے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے آڈیولیکس کمیشن میں ججز پر حکومتی اعتراضات کی درخواست پر فیصلہ سنادیا۔

سپریم کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے حکومتی اعتراض مسترد کر دیا اور ججز پر اعتراض کو عدلیہ کی آزادی پر حملہ قرار دے دیا۔

- Advertisement -

سپریم کورٹ نے حکومت کے ججز پر اعتراضات پر 6 جون کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، جو آج 3ماہ بعد سنایا، پی ڈی ایم حکومت نےبینچ میں شامل 3 ججز پر اعتراضات عائد کئے تھے ، جن میں چیف جسٹس، جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختر شامل تھے۔

حکومت نے مفادات کے ٹکراؤ پر تینوں ججزکی بینچ سے علیحدگی کیلئے متفرق درخواست دائر کی تھی ، صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری کی جانب سے آڈیو لیکس کمیشن کی تشکیل اور کارروائی چیلنج کی گئی تھی، حکومت کا موقف تھا تینوں ججزکا کیس سننا مفادات کا ٹکراؤ ہے۔

اتحادی حکومت نے پرویز الٰہی، چیف جسٹس کی خوش دامن سمیت9مبینہ آڈیوزکی تحقیقات کیلئےکمیشن قائم کیا تھا ، جس کے بعد سپریم کورٹ نے جسٹس فائزعیسیٰ کی سربراہی میں قائم آڈیولیکس کمیشن کو پہلے ہی کام سے روک رکھا ہے۔

Comments

اہم ترین

راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز اسلام آباد سے خارجہ اور سفارتی امور کی کوریج کرنے والے اے آر وائی نیوز کے خصوصی نمائندے ہیں

مزید خبریں