منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

افغان حکومت نے خواتین پر دروازے بند کر دیے، حکمنامہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

افغانسان میں خواتین پر اعلیٰ تعلیم کے دروازے بند کردیے گئے ہیں اور ان پر یونیورسٹیوں میں داخلے پر پابندی کا سرکاری حکمنامہ جاری کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان میں طالبان حکومت نے خواتین پر اعلیٰ تعلیم کے دروازے بند کرتے ہوئے ان کے یونیورسٹیز میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔ اس حوالے سے افغان وزارت تعلیم کی جانب سے پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

اس حوالے سے افغان وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ پابندی کے جاری نوٹیفکیشن میں جامعات کی انتظامیہ کو خواتین کو داخلہ نہ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

- Advertisement -

طالبان حکومت کا یہ حکم فوری طور پر لاگو ہوگا اور اس پر اگلے احکامات تک حکم جاری رہے گا۔

یہ حکمنامہ جاری ہونے کے بعد خواتین اب ویٹرنری سائس، انجینئرنگ، اکنامکس اور زراعت کی تعلیم حاصل نہیں کرسکیں گی جب کہ شعبہ صحافت میں جانا بھی ان کا مشکل ہوگیا ہے۔

امریکا نے طالبان حکومت کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ افغان انتظامیہ یہ نوٹس فوری طور پر واپس لے اور خواتین کو تعلیم حاصل کرنے کا حق دے۔

ترجمان اقوام متحدہ نے بھی اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغان طالبان نے ایک اور وعدہ خلافی کی ہے، یہ ایک انتہائی پریشان کن اقدام ہے۔

پاکستان نے بھی افغان طالبان کی جانب سے خواتین کے لیے یونیورسٹی اور اعلیٰ تعلیم معطل کرنے کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر مرد و عورت کو اسلامی احکامات کے مطابق تعلیم حاصل کرنے کا فطری حق حاصل ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغان حکام طالبات کے لیے یونیورسٹی اور اعلیٰ تعلیم معطل کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں