اشتہار

پاکستان میں منکی پاکس کے پہلے دونوں مریض صحت یاب

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان میں رپورٹ ہونے والے منکی پاکس وائرس کے پہلے دونوں مریض صحت یاب ہو گئے.

این آئی ایچ کی ٹیسٹ رپورٹس موصول ہونے پر مریض کو پمز اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا جب کہ گھر پر قرنطینہ مریض نے بھی آئیسولیشن ختم کر دی۔

وزارت قومی صحت کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان میں سامنے آنے والے منکی پاکس کے دونوں مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹس نیگیٹیو آ گئی ہیں۔

- Advertisement -

قومی ادارہ صحت کی جانب سے ٹیسٹ رپورٹس موصول ہونے پر پمز اسپتال سے مریض کوڈسچارج کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ رپورٹ نیگیٹیو آنے پر گھر پر خود کو آئیسولیٹ کرنے والے منکی پاکس کے مریض نے قرنطینہ ختم کر لیا ہے۔

منکی پاکس کے دونوں مریض سترہ اپریل کو ایک ہی فلائٹ پر سعودی عرب سے اسلام آباد پہنچے تھے ۔ جبکہ قومی ادارہ صحت نے 25 اپریل کوملک میں منکی پاکس کے پہلے مریض کی تصدیق کی تھی ۔ منکی پاکس کے دوسرے مریض کو دوران فلائٹ پہلے مریض سے وائرس منتقل ہوا تھا۔

Comments

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں