جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات نہیں ہوں گے، ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرابلوچ نے واضح کیا کہ کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات نہیں ہوں گے، کالعدم ٹی ٹی پی پاکستانی شہریوں اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے واضح کیا کہ کالعدم ٹی ٹی پی سےمذاکرات نہیں ہوں گے، کالعدم ٹی ٹی پی پاکستانی شہریوں اور سیکیورٹی فورسزپرحملوں میں ملوث ہیں ، وزیر خارجہ بھی کہہ چکےہیں کہ ایسےافرادسےمذاکرات نہیں ہوں گے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ وزیر خارجہ 2 اور3 جولائی کوجاپان کادورہ کریں گے، پاکستان قازقستان کادو طرفہ اجلاس آستانہ میں 26 جون کوہو گا، جس میں مختلف شعبوں میں تعاون کےفروغ پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔

- Advertisement -

انھوں نے بتایا کہ رواں ہفتے روسی ڈپٹی وزیر خارجہ نے پاکستان کا اہم دورہ کیا ، دونوں ملکوں کےدرمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا گیا ، روسی ڈپٹی وزیر خارجہ اور سیکرٹری خارجہ پاکستان کے مذاکرات ہوئے ، دونوں نےشنگھائی تعاون تنظیم کے حوالے سے گفتگو کی۔

ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ یورپی یونین سے برسلزمیں مذاکرات ہوں گے ، جی ایس پی پلس پربات ہوگی ، یورپی یونین کے ساتھ پاکستان کی تجارت کو بڑھایا جائے گا۔

کشتی حادثے کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ یونان کشتی حادثےپرلواحقین کےاہل خانہ سےتعزیت کرتےہیں، یونان کشتی حادثےمیں 12 پاکستانی زندہ بچ گئے ،84 لاشیں نکالی جا چکی ہیں اور لاشوں کی شناخت کاعمل ڈی این اے سےجاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں