ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

دبئی سے کراچی بھیجے جانیوالے کنٹینر سے شراب کی ہزاروں بوتلیں برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن جاری ہے کراچی میں دبئی سے بھیجے جانیوالی کنٹیر سے ہزاروں شراب کی بوتلیں برآمد کرلیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق انسداد منشیات فورس کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے اور مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

انسداد منشیات فورس نے کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے دبئی سے بھیجے گئے کنٹینر سے ہزاروں کی تعداد میں غیر ملکی شراب کی بوتلیں برآمد کر لیں۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق غیر ملکی شراب کی 8 ہزار 520 بوتلیں برآمد کی گئی ہیں جو کراچی کی نجی کمپنی کے لیے بُک کرائی گئی تھیں۔

- Advertisement -

اے این ایف نے موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب 2 کارروائیاں کرتے ہوئے مسافر بس میں سوار 2 ملزمان سے 2 کلو چرس اور 480 گرام آئس جب کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے رہائشی موٹر سائیکل سوار سے 6 پیکٹ چرس برآمد کر لیے۔ ترجمان کے مطابق ان کارروائیوں میں برآمد چرس کا مجموعی وزن 7 کلو 200 گرام ہے۔

پشاور میں یونیورسٹی روڈ پر طلبہ کو منشیات فروخت کرنے والے ایک ملزم سے 464 نشہ آور گولیاں برآمد کر لیں۔ ہنگو کے رہائشی اس ملزم نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔

باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے ہیروئن سے بھرے 86 کیپسول برآمد کیے گئے جب کہ خیبر کے علاقے زخہ خیل میں 2 کارروائیوں کے دوران اسمگلنگ کیلیے چھپائی گئی 20 کلو چرس برآمد کی گئی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق تمام ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں اور ان کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں