12.2 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

ٹیپو سلطان اور شاہ جہاں آج پاک بحریہ میں شامل ہو جائیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

پاک بحریہ میں ٹیپو سلطان اور شاہ جہاں نامی جہازوں کی شمولیت کی تقریب آج منعقد ہوگی، دونوں جہاز 054 ایلفا طغرل کلاس فریگیٹس چین میں تیار کیے گئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ٹیپو سلطان اور شاہ جہاں کی شمولیت سے پاک بحریہ کے 054 ایلفا کلاس کے جہاز وں کی تعداد 4 ہو جائے گی، 054 ایلفا طغرل کلاس فریگیٹس چین میں تیار کیے گئے ہیں، اس سے قبل طغرل اور تیمور بحری جہاز پاک بحریہ میں شامل ہو چکے ہی۔

پاک بحریہ میں جہازوں کی شمولیت کی تقریب میں وزیرِ دفاع خواجہ آصف مہمان خصوصی ہوں گے، طغرل کلاس فریگیٹس بنیادی طور پر گائیڈڈ میزائِل فریگیٹس ہیں۔

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ فریگیٹس بیک وقت سطح آب، زیرِ آب اور فضا میں جنگ لڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، یہ لو ریڈار آبزروبیلیٹی کے باعث دشمن کے لیے زیادہ مہلک ہیں۔

ورٹیکل میزائِل لانچنگ سسٹم سے لیس ٹائپ 054 ایلفا پی فریگیٹس بنیادی طور پر کثیرالمقاصد جہاز ہیں، ٹائپ 054 ایلفا پی فریگیٹس جدید ترین حربی ساز و سامان اور سینسرز سے لیس ہیں، طغرل پر سطح سے سطح پر مار کرنے والے سی ایم 302 میزائل نصب کئے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طغرل کلاس فریگیٹس پر سطح سے فضا میں مار کرنے والے ایل وائی 80 میزائل بھی موجود ہیں، جدید اینٹی سب میرین وارفیئر، کومبیٹ مینجمنٹ سسٹم کے ساتھ طغرل کلاس فریگیٹس کئی خطرات سے نمٹ سکتے ہیں۔

134 میٹر طویل، 42 ہزار ٹن ڈسپلیسمنٹ کے ساتھ طغرل کلاس فریگیٹس کی رفتار 27 ناٹس تک ہے، اس پر اینٹی سب میرین وار فیئر کے لیے نائن زی ای سی ہیلی کاپٹر متعین ہوں گے۔

چینی ماہرین کے مطابق طغرل کلاس فریگیٹس جنگی صلاحیتوں کے باعث اپنے مدمقابل جہازوں سے کہیں آگے ہیں، پاکستان نے 2017 میں ٹائپ 054 ایلفا فریگیٹس کی خریداری کے لیے آرڈر دیا تھا۔

پاک بحریہ چین سے معاہدے کے تحت 8 جدید ترین ڈیزل الیکٹرک ہنگور کلاس آبدوز بھی حاصل کر رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں