ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

بھارت میں ٹیپو سلطان کے مجسمے کی بے حرمتی، کشیدگی پھیل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست کرناٹک کے ضلع رائچور میں ٹیپو سلطان کے مجسمے کے ساتھ بے حرمتی کا واقعہ پیش آگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آج صبح نامعلوم افراد ٹیپو سلطان کے سڑک پر نصب مجسمے کو چپلوں کا ہار پہنا کر فرار ہوگئے جس سے کشیدگی پھیل گئی۔

جب واقعے کے بارے میں رہائشیوں کو علم ہوا تو انہوں نے ٹیپو سرکل پر جمع ہو کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ مظاہرین نے ٹائر جلا کر سڑک کو ٹریفک کیلیے بند کر دیا۔

- Advertisement -

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو فوراً گرفتار کر کے سزا دی جائے۔ کشیدگی کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس نے مجسمے کے اطراف میں لگے سی سی ٹی وی کی فوٹیجز کا جائزہ لیا تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی اور ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج نہیں کیا گیا۔

اس سے قبل بھی مجسمے کے ساتھ بے حرمتی کا واقعہ پیش آ چکا ہے لیکن قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کارروائی نہیں کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں