ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

آج کا دن اردو بطور قومی زبان کے طور پر منایا جا رہا ہے

اشتہار

حیرت انگیز

آج سے 76 سال قبل 25 فروری 1948 کو اردو کو قومی زبان کا درجہ دیا گیا تھا اسی مناسبت سے آج کا دن اردو بطور قومی زبان کے طور پر منایا جا رہا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قیام پاکستان کے بعد بانی پاکستان نے اردو کو قومی زبان قرار دیا تھا جس کے بعد 25 فروری 1948 کو پاکستان کی دستور ساز اسمبلی نے ملک کی سرکاری زبان اردو کو قرار دیا تھا۔ اردو صرف قومی زبان ہی نہیں بلکہ اس کو رابطے کی زبان بھی کہا جاتا ہے۔

کہا جاتا ہے کہ کسی بھی قوم کی ترجمان، تہذیب، ثقافت اور شناخت اس کی قومی زبان ہوتی ہے اور زندہ قومیں وہی ہیں جو قومی اثاثوں کو ماتھے کا جھومر بنا کر اس کی ترقی اور ترویج کے لیے کام کریں۔ اسی مناسبت سے آج کا دن اردو بطور قومی زبان کے طور پر منایا جا رہا ہے۔

- Advertisement -

اس سلسلے میں اے پی ایم ایس او گہوراہ ادب کے زیر اہتمام اردو زبان کے متوالے نوجوانوں نے اردو کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں اردو زبان کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کیا گیا۔

اردو کانفرنس میں ایم کیو ایم سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور نگراں وزیر اطلاعات سندھ احمد شاہ نے بھی شرکت کی جن کا کہنا تھا کہ اردو ایک عہد، جہد اور عشق کی زبان ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں