ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

بھارت میں ٹماٹر کی قلت، کسان مالا مال ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں ٹماٹر کی قلت نے کسانوں مالا مال کردیا، ہماچل پردیش کے کسانوں کو ٹماٹر کی کمی کے باوجود اس میں زبردست منافع حاصل ہوا ہے جس پر وہ بہت مسرت کا اظہار کررہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہماچل پردیش کے دو اضلاع میں ٹماٹر کی کم پیداوار کے باوجود کاروبار میں تین گنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے، اس بار اب تک ٹماٹر کی آمد کم رہی ہے جبکہ اس کی قیمتیں گزشتہ سال کے مقابلے دس گنا زیادہ مل رہی ہیں۔

گزشتہ سال جولائی کے وسط تک تقریباً دو لاکھ کریٹ سبزی منڈی میں پہنچی تھی، اس سے تقریباً سات کروڑ کا کاروبار ہوا، اب تک 115482 کریٹس پہنچ چکی ہے جبکہ 196319400 روپے کا کاروبار ہوچکا ہے۔ اس وقت مارکیٹ میں ٹماٹر کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ پچھلے دو سال سے ریاست کے کسانوں کو ٹماٹر کی مناسب قیمت نہیں مل رہی تھی۔ ان میں سے اکثر کسان اپنی لاگت بھی پوری نہیں کرپا رہے تھے۔

اس دوران ٹماٹر صرف دو سے پانچ روپے فی کلو تک بھی فروخت ہوئے لیکن اس بار کسان بہت خوش ہیں کیونکہ انہیں ٹماٹر کی اچھی قیمت مل رہی ہے، اس کے ساتھ ہی سبزی منڈی میں ٹماٹر کے کاروبار میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔

اس سال اب تک ٹماٹر کی آمد کم رہی ہے لیکن کسانوں کو دس گنا زیادہ قیمت مل رہی ہے جس کی وجہ سے گزشتہ دو سال سے خسارے کا سامنا کرنے والے کسانوں کو بھی راحت ملی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں