آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کا ابتدائی رابن راؤنڈ مرحلہ جیسے جیسے اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے میگا ایونٹ کی سنسنی خیزی بڑھتی جا رہی ہے اور دلچسپ مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
گزشتہ ہفتے بھی اسپورٹس کے افق پر کرکٹ ورلڈ کپ اور اس سے متعلق خبریں ہی شائقین کھیل کی توجہ کا مرکز رہیں۔ میزبان بھارت اب تک میگا ایونٹ میں نا قابل شکست ہے اور اپنے ابتدائی 6 میچز جیت کر ورلڈ کپ 2023 کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔
تفصیلی خبر کے لیے اس لنک پر کلک کریں
ایک جانب بھارت سیمی فائنل کا دروازہ کھولنے والی پہلی ٹیم بنی ہے تو دوسری جانب دفاعی چیمپئن نے حیران کن بری کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے ہی راؤنڈ میں وطن واپسی کا ٹکٹ کٹا لیا ہے۔ انگلش ٹیم 6 میچز میں سے صرف ایک میچ میں ہی فتح حاصل کر سکی ہے اور بقیہ تین میچز کھیل کر اب خالی ہاتھ وطن واپس روانہ ہوگی۔
افغانستان پہلی بار پاکستان پر حاوی ہوا اور ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کو با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر اس کی ورلڈ کپ مہم کو سخت نقصان پہنچایا۔ اس سے قبل افغان ٹیم دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو بھی اسی میگا ایونٹ میں شکست کا مزا چکھا کر ناقدین کرکٹ کو حیران کر چکی تھی۔
تفصیلی خبر کے لیے اس لنک پر کلک کریں
افغانستان سے شکست کے بعد جنوبی افریقہ سے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ کی ہار نے قومی ٹیم کے سیمی فائنل میں رسائی کے دروازے تو بند نہ کیے مگر برسوں سے چلی آ رہی روایت کے مطابق ایک بار پھر گرین شرٹس کے لیے اگر مگر کی صورتحال پیدا ہوگئی۔
تفصیلی خبر کے لیے اس لنک پر کلک کریں
پاکستان کو فائنل فور میں رسائی کے لیے نہ صرف اپنے اگلے تینوں میچز جو بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ سے ہیں بڑے مارجن سے جیتنا ہوں گے اس کے بعد بھی دیگر ٹیموں کے میچز کے نتائج پر انحصار کرنا ہوگا۔
تفصیلی خبر کے لیے اس لنک پر کلک کریں
ورلڈ کپ میں مسلسل چار شکستوں کے بعد قومی ٹیم بالخصوص بابر اعظم کی طرز کپتانی شدید تنقید کی زد میں ہے اور سابق کرکٹرز اس پر مسلسل اظہار خیال کر رہے ہیں جب کہ کچھ سابق کرکٹرز نے تو ورلڈ کپ کے بعد نیا کپتان لانے کا بھی مطالبہ کر دیا ہے۔
تفصیلی خبر کے لیے اس لنک پر کلک کریں
سرفراز احمد کو کپتان بنایا جائے، سابق ٹیسٹ کرکٹر
جب قومی ٹیم مسلسل شکستوں سے دوچار ہو تو تنقید کے ساتھ افواہوں اور انکشافات کا بازار بھی گرم ہو جاتا ہے تو حسب روایت گزشتہ اس سے متعلق خبروں نے بھی قارئین کی توجہ سمیٹی۔
بابر کو عظیم کھلاڑی سمجھنے والوں نے شاید عظیم کرکٹرز دیکھے ہی نہیں! حفیظ
ٹیم میں نئے لڑکے کو نہیں آنے دینا، یہ چیز ہمیں وراثت میں ملی!
’’آپ مانیں یا نہ مانیں قومی کرکٹ ٹیم ون یونٹ نہیں ہے!‘‘ہوشربا انکشاف
پاکستان جنوبی افریقہ میچ میں ڈی آر ایس سسٹم پر بھی تنقید ہوئی۔ حارث رؤف کی گیند پر تبریز شمسی کو آؤٹ نہ دینے پر جب ریویو لیا گیا تو اس میں وہ آؤٹ تھے لیکن فیلڈ امپائر کا فیصلہ برقرار رکھا گیا جس کی سابق بھارتی کھلاڑی کی جانب سے بھی مذمت کی گئی۔
تفصیلی خبر کے لیے اس لنک پر کلک کریں
ڈی ایس آر سسٹم پر آئی سی سی کا موقف بھی سامنے آ گیا اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے تسلیم کیا کہ ریویو میں فیصلہ تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ غلط تھا جس سے پاکستان جیتا ہوا میچ ہار گیا۔
تفصیلی خبر کے لیے اس لنک پر کلک کریں
ورلڈ کپ میں صرف افغانستان ہی نہیں بلکہ نیدر لینڈ نے بھی سب کو حیران کر دیا پہلے میگا ایونٹ کی سب سے مضبوط ٹیم جنوبی افریقہ کو زیر کیا پھر رینکنگ میں اپنے سے بہتر ٹیم بنگلہ دیش کو کم اسکور بنانے کے باوجود 87 رنز سے ہرا کر شائقین کرکٹ کی داد سمیٹی جب کہ اس شکست نے بنگال ٹائیگر کا میگا ایونٹ میں سفر تمام کر دیا۔
تفصیلی خبر کے لیے اس لنک پر کلک کریں
بنگلہ دیش کی شرمناک شکست پر بنگالی شائقین انتہائی جذباتی ہوگئے جس کا نظارہ اسٹیڈیم میں دیکھنے میں آیا اور ایک شائق نے تو خود کو ہی جوتے سے پیٹ لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور یہ خبر بھی شائقین کرکٹ نے دلچسپی سے پڑھی۔
تفصیلی خبر کے لیے اس لنک پر کلک کریں
جس دوران بھارت میں ورلڈ کپ اپنی پوری سنسنی خیزی کے ساتھ جاری ہے وہیں سابق بھارتی لیجنڈ کرکٹر بش سنگھ بیدی کے انتقال کی خبر نے نہ صرف بھارت بلکہ دنیا بھر کے شائقین کرکٹ اور مداحوں کو افسردہ کر دیا۔
تفیصلی خبر کے لیے اس لنک پر کلک کریں
ایک جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں ناقص پرفارمنس پر شائقین کرکٹ ملول ہیں تو دوسری جانب قائد اعظم ٹرافی میں صائم ایوب کی شاندار کارکردگی نے ناقدین کو انہیں قومی ٹیم میں شامل کرنے کے مطالبے پر زور دینے پر مجبور کر دیا۔
تفصیلی خبر کے لیے اس لنک پر کلک کریں
آسٹریلیا کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین میکسویل نے نیدر لینڈ کے خلاف ورلڈ کپ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری صرف 40 گیندوں پر اسکور کی اور چند روز قبل ایڈن میکرم کا 49 گیندوں پر تیز ترین سنچری بنانے کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔ تاہم شائقین کرکٹ نے اس کے بعد میکسویل کی بیٹنگ کے لیے میدان میں جانے سے قبل کچھ کھانے کی وائرل ویڈیو سے متعلق خبر پر زیادہ توجہ مرکوز کی۔
تفصیلی خبر کے لیے اس لنک پر کلک کریں
اس کے علاوہ گزشتہ ہفتے کھیل سے جڑی جو خبریں شائقین کرکٹ کی توجہ حاصل کر سکیں وہ یہ ہیں۔