12.9 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

آئی ٹی پروفیشنلز کے لئے بڑی خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نگران وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 2 لاکھ آئی ٹی پروفیشنلز کی تربیت کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آئی ٹی کےشعبےمیں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں 2 لاکھ آئی ٹی پروفیشنلز کی تربیت کیلئے اقدامات شروع کردیئے،آئی ٹی انڈسٹری کو زیادہ سے زیادہ مراعات و سہولیات کی فراہمی کا پیکج تیار کرلیا ہے۔

- Advertisement -

آئی ٹی انڈسٹری ڈالرز لانے اور لے جانے میں آزاد ہوگی رکاوٹیں دور کررہے ہیں۔

یاد رہے چند روز قبل نگران وزیرآئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے کہا تھا کہ 2لاکھ آئی ٹی پروفیشنلز کی تیاری کے منصوبے کا آغاز کردیا ہے، پروفیشنلز سے آئی ٹی ایکسپورٹ میں 5ارب ڈالر کا اضافہ ہوگا، معروف پیمنٹ گیٹ وے کمپنیوں کو پاکستان لانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے، 5 جی اسپیکٹرم نیلامی کیلئے قیمتوں کا تعین ریجن کے تحت کرنے سے اربوں ڈالر مل سکتے ہیں۔

انھوں نے بتایا تھا کہ وزیراعظم جامع منصوبہ کی تیاری پر ڈاکٹر عمر سیف کی کاوشوں کو سراہا، وزیراعظم نے وزارت خزانہ، اسٹیٹ بینک ، ایف بی آر اور توانائی محکموں کو وزارت آئی ٹی سے مشاورت کی ہدایت کی

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں