ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

بحیثیت مسلمان فلسطینیوں کے قتل پر پریشان ہوں، ترک صدر

اشتہار

حیرت انگیز

برلن: ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ بحیثیت مسلمان فلسطینیوں کے قتل پر پریشان ہوں۔

برلن میں جرمن چانسلر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ سات اکتوبرکی بات ہوتی ہے، مگر اس کے بعد جو ہوا اس پر خاموشی ہے۔۔ اسرائیلی مظالم کی بات نہیں کی جاتی، میں صاف بات کرتا ہوں ہم پر اسرائیل کا کوئی قرض نہیں، قرض دار آزادانہ بات نہیں کرسکتے لیکن ہم کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک ہولوکاسٹ سےنہیں گزرا پھر بھی ہم یہودیوں کے مخالف رویے کی مذمت کرتے ہیں، اگر جرمنی طیارے نہیں دیتا تو ہمیں فرق نہیں پڑتا۔

- Advertisement -

۔ترک صدرنے صحافی کو بھی لاجواب کردیا نسل کُشی سے متعلق سوال کے جواب میں کہا اسرائیل نے ہزاروں فلسطینیوں کو قتل کردیا ہے، اسپتال اور مساجد پر حملے کررہے ہیں، بحیثیت مسلمان میں اس سے پریشان ہوں لیکن کیا آپ ایک عیسائی ہونے کے ناطے اس سے پریشان ہیں، کیا آپ اس پر بھی موقف اختیار کریں گے۔

واضح رہے کہ شمالی غزہ کےکئی علاقوں میں اسرائیلی طیاروں کی شدید بمباری جاری ہے جہاں اسکولوں، رہائشی عمارتوں اور اسپتالوں پر بم برسائے جارہے ہیں جب کہ اسرائیلی بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 12 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملوں میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 30ہزار سے زیادہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں