اشتہار

ٹوائلائٹ سیریز کے مداحوں کے لیے خوش خبری

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوائلائٹ فلم سیریز کے دنیا بھر میں موجود مداحوں کے لیے خوش خبری ہے کہ اب اس کتابی سیریز کو ٹی وی سیریز کی صورت میں بھی پیش کیا جا رہا ہے۔

عالمی میڈیا میں چھپنے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ اسٹیفنی میئر کی لکھی گئی کتابی سیریز پر بننے والی فلموں کی بے تحاشا کامیابی کے بعد اب لائنز گیٹ ٹیلی وژن نے اسے پھر سے زندہ کرنے کے لیے کام شروع کر دیا ہے۔

یہ سیریز خون آشام مخلوق یعنی ویمپائرز اور ان کا شکار کرنے والی مخلوق یعنی بھیڑیوں کے درمیان محبت اور جنگ کی کہانی پر مشتمل ہے، یہ توقع بھی کی جا رہی ہے کہ کہانی کو اسکرین پر منتقل کرنے کے لیے خود مصنف اسٹیفنی میئر کی مدد بھی لی جائے گی۔

- Advertisement -

تاہم اس سلسلے میں لائنز گیٹ کے ترجمان نے تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے، نہ ہی ایسی کوئی تفصیلات سامنے آئی ہیں کہ کتابی سیریز کو ٹی وی کے لیے کس طرح ڈھالا جائے گا۔

یہ کہانی ہے کہ ایک نو عمر لڑکی بیلا سوان کی، جو انسان ہے اور واشنگٹن کے علاقے فورکس منتقل ہوئی ہے، اور اسے اپنے ہم جماعت ایڈروڈ کولن سے گہری محبت ہو جاتی ہے۔

جب بیلا کو معلوم ہوتا ہے کہ ایڈورڈ درحقیقت ایک ویمپائر ہے، تو کہانی میں ایک اہم موڑ آ جاتا ہے، اور پھر اس کہانی میں ویئر وولف جیکب بلیک کی آمد اور محبت سے ایک تکون جنم لے لیتا ہے۔

فلم سیریز دی ٹوائلائٹ ساگا (The Twilight Saga) نے دنیا بھر میں 3.4 ارب ڈالر سے زیادہ کی کمائی کی تھی، اس کی پہلی فلم ٹوائلائٹ 21 نومبر 2008 کو ریلیز ہوئی تھی۔ دوسری فلم نیو مون 20 نومبر 2009 کو ریلیز ہوئی۔ تیسری فلم ایکلیپس 30 جون 2010 کو ریلیز ہوئی۔چوتھی فلم بریکنگ ڈان – پارٹ 1، 18 نومبر 2011 کو ریلیز ہوئی تھی، جب کہ پانچویں فلم بریکنگ ڈان – پارٹ 2، 16 نومبر 2012 کو ریلیز ہوئی تھی۔

دوسری طرف اسٹیفنی میئر کا پہلا ناول ’ٹوائلائٹ‘ 2005 میں شائع ہوا، اس کے بعد ’نیو مون‘ اور پھر ’ایکلیپس‘ اور پھر ’بریکنگ ڈان‘ کے سیکوئلز جو 2008 تک شائع ہوئے، دنیا بھر میں ان کتابوں کی 100 ملین سے زیادہ کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں